اختیارات کا ناجائز استعمال اور توشہ خانہ تحائف کی فروخت کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو طلب کرلیا۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جس میں انہیں 17 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹس میں نیب نے لکھا کہ تحقیقات انکوائری سے انویسٹی گیشن مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ نیب نے 11 جولائی کو 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔
نیب راولپنڈی نے انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کو کہا تھا۔ انہیں دوپہر 2 بجے بیان ریکارڈ کروانے کیلیے طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب سے پیشی کیلیے مہلت مانگی۔ نیب نوٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے تحریری جواب دیا تھا کہ نیب انہیں کسی اور تاریخ کو طلب کر لے۔
تحریری جواب کے مطابق ’19 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوں گے لہٰذا وہ اسی دن پیش ہو سکتے ہیں۔