فرانس: اسپین کے رافیل نڈال فرنچ اوپن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے، کلے کورٹ کنگ نے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال فرنچ اوپن کے فائنل میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھائم کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے کر فرنچ اوپن کا کامیاب دفاع کرلیا۔
فائنل میچ میں رافیل نڈال نے آسٹریا کے ڈومینک تھائم کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ چار، چھ تین اور چھ دو سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔
فرنچ اوپن کا 11ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال کے گرینڈ سلیم کی تعداد 17 ہوگئی ہے اور وہ اپنے حریف راجر فیڈرر سے صرف تین ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔
واضح رہے کہ چوتھے گیم میں نڈال انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے انگلی میں درد کے باوجود فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر فائنل میں بھی فتح اپنے نام کی۔
فرنچ اوپن کے گیارہ ٹائٹل جیتنے والے نڈال رولینڈ گیروز میں 86 میچ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیں صرف دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ALL the feels for @RafaelNadal. #RG18 pic.twitter.com/SD4f0mKSFa
— Roland-Garros (@rolandgarros) June 10, 2018
فائنل جیتنے کے بعد نڈال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ نہایت شاندار رہا، فائنل میں اچھے حریف سے مدمقابل ہوا، 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو کو شکست دی تھی جبکہ فائنل میں ان کے حریف ڈومینک تھائم نے اٹلی کے مارکو کو ہرا کر فائنل تک رسائل حاصل کی تھی۔