کراچی: نامور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کرکے دیگر اداکاروں کو چیلنج دیا کہ وہ بھی ایسا کام کر کے دکھائیں۔
تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی ماڈل نادیہ حسین ہمیشہ ریمپ پر شاندار انداز میں دکھائی دیتی ہیں تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ تصویر شیئر کی جس کا مقصد خواتین کو پیغام دینا ہے۔
نادیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’امریکی ماڈل واداکارہ سنڈی کروفورڈ کے چیلنج #WokeUpThisWayکو اپناتے ہوئے میں بغیر میک اپ سیلفی شیئر کررہی ہوں۔
ماڈل نے دیگر ساتھی اداکاروں ماہرہ خان، سجل علی، عائشہ عمر اور ماورا حسین کو چیلنج دیا کہ وہ بھی اپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کریں۔
نادیہ حسین کی بغیر میک اپ تصویر کو دیکھ کر اُن کو فالو کرنے والے مداحوں نے کمنٹس کیے کچھ نے تو بہت سراہا اور بہت سارے لوگوں نے اُن پر تنقید بھی کی۔