نادیہ حسین کا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی پر ردعمل

نادیہ حسین

اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی پر ردعمل دے دیا۔

نادیہ حسین ناصرف اداکار و سپر ماڈل بلکہ سیلون مالک کے طور پر مشہور ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ’جلن‘ ودیگر شامل ہیں۔

اداکارہ شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں۔

انہوں نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ دوستی اور بریک اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

یہ پڑھیں: ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

میزبان نے سوال کیا کہ کیا لوگ بریک اپ کے بعد اچھے دوست بن سکتے ہیں؟

جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ یقیناً وہ اچھے دوست ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ جو لوگ طلاق سے گزرتے ہیں وہ بھی اچھے دوست رہ سکتے ہیں، یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا کس قسم کا بریک اپ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ برا بریک اپ نہیں تھا تو آپ اب بھی دوست رہ سکتے ہیں۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کو کتنا نقصان پہنچا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو ٹھیک کریں اور آگے بڑھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو آپ کے ساتھ ہوتی ہیں، دنیا میں کبھی بھی آپ کی دماغی صحت کو خراب نہیں کیا جاتا۔