کراچی (22 جولائی 2025): آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کیلیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔
نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات
نادرا کی آن لائن فیس ادائیگی کیلیے نیچے دیا گیا آسان طریقہ اختیار کریں:
- سب سے پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ ان ہو جائیں اور نیچے دیے گئے آپشنز میں ان باکس پر کلک کریں آپ کو منظور شدہ درخواست کی ٹریکنگ آئی ڈی دکھائی دے گی۔
- ٹریکنگ آئی ڈی کے دائیں طرف PAY NOW کا آپشن نظر آئے گا (اگر نہیں آئی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی درخواست ابھی پراسیس میں ہے)۔ PAY NOW پر کلک کریں
- دیگر شناختی دستاویزات کی فیس صرف DEBIT CARD یا CREDIT CARD کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
- DEBIT یا CREDIT کارڈ سے ادائیگی کیلیے PROCEED TO PAYMENT کے بٹن پر کلک کریں
- PAYMENT DETAILS میں نام، ای میل اور دیگر معلومات درج کر کے NEXT پر کلک کریں
- CONFIRM AND PAY کے بٹن پر کلک کریں، آپ کا بینک تصدیق کیلیے VERIFICATION CODE بھیجے گا، اسے متعلقہ خانے میں لکھیں اور SUBMIT کر دیں جس کے بعد PAYMENT SUCCESSFUL کا میسج ظاہر ہوگا۔
ایزی پیسہ کے ذریعے فیس ادائیگی کا طریقہ
- ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے ادائیگی کیلیے ایزی پیسہ ایپ میں لاگ ان کریں اور نادرا فیس کے آپشن پر کلک کریں
- اگلی اسکرین پر ٹریکنگ آئی کے خانے میں آئی ڈی درج کریں اور NEXT پر کلک کریں
- معلومات کی تصدیق کے بعد PAY IN FULL پر کلک کریں
- اگلی اسکرین پر بھی معلومات کی تصدیق کر کے PAY NOW پر کلک کریں، اس کے بعد اسکیرن پر فیس ادائیگی کا CONFIRMATION MESSAGE نظر آئے گا۔
جاز کیس ایپ سے فیس ادائیگی کا طریقہ
- جاز کیس ایپ کے ذریعے ادائیگی کیلیے لاگ ان کریں اور GOVT PAYMENTS کے آپشن پر کلک کریں
- اگلی اسکرین پر نادرا کے آپشن کا انتخاب کر کے دو آپشنز میں سے NIS پر کلک کریں
- پھر ٹریکنگ آئی ڈی درج کر کے آگے بڑھیں
- درخواست سے متعلق تفصیلات نظر آنے کے بعد CONFIRM پر کلک کریں
- اس کے بعد اپنے جاز کیش اکاؤنٹ کا 4 ہندسوں والا MPIN درج کریں، آپ کو فیس ادائیگی کا CONFIRMATION MESSAGE اسکرین پر نظر آئے گا۔
ای سہولت پر فیس ادائیگی کا طریقہ
- ای سہولت کے ذریعے فیس ادائیگی کیلیے کسی بھی قریبی ای سہولت فرنچائز تشریف لے جائیں
- نمائندہ کو اپنی ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کریں اور فیس ادا کریں
واضح رہے کہ آپ کی شناختی دستاویزات مقررہ وقت کے اندر آپ کے منتخب کردہ پتے پر موصول ہو جائے گی۔