کراچی: نادرا نے عوام کو جلعسازوں سے محتاظ رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا حکام کا کہنا ہے کہ جعلی پیجز اور ویب سائٹس کے ذریعے جعلساز مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جعلساز نادرا کے نام اور لوگو کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلعساز شہریوں کی شناختی معلومات اور فنگر پرنٹس حاصل کرلیتے ہیں اور پراپرٹیز، بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ جعلساز عناصر کے ہاتھوں دھوکا نہ دکھائیں، نادرا سوشل میڈیا پر شہریوں کی ذاتی معلومات یا فنگر پرنٹس حاصل نہیں کرتا ہے۔
حکام کے مطابق شناختی کارڈ نمبر، تاریخ اجرا، تاریخ پیدائش، والدہ کا نام بلا ضروت کسی کو نہ بتائیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ساتھ مل کر جعلسازوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ ان عناصر کی اطلاع نادرا کی ہیلپ لائن پر دیں۔
علاوہ ازیں تمام معلومات نادرا کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے حاصل کریں۔