اسلام آباد (21 اگست 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان نادرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اتھارٹی کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب میں پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے نادرا میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز
پاکستانی شہری شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائیوں سے استفادہ کر سکیں گے۔
شیڈول:
نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب کے شہر الخبر میں 22 اور 23 اگست 2025 بروز جمعہ و ہفتہ کو موجود ہوگی جبکہ وقت صبح 8 کے تا سہ پہر 3 بجے (مقامی وقت کے مطابق) ہے۔
موبائل رجسٹریشن ٹیم تمیمی نیو کیمپ، ظهران ایسٹرن پراونس میں موجود ہوگی۔
فراہم کی جانے والی خدمات:
- نیا اسمارٹ نائکوپ
- اسمارٹ نائکوپ ری پرنٹ
- نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ کی تجدید
- ڈی یو پی کلیئرنس
- نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ میں تبدیلی
- نائکوپ/اسمارٹ نائکوپ کی منسوخی
- ایف آر سی