اسلام آباد (13 اگست 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ میں نام تبدیل یا ترمیمی کروانے کا طریقہ بتا دیا۔
نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات
مطلوبہ دستاویزات
- یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ جس میں تبدیل شدہ نام درست درج ہو
- یا نادرا کا وضع کردہ حلف نامہ (بے فارم کیلیے سی 1، شناختی کارڈ کیلیے سی 2)
- مذہب تبدیلی کی صورت میں دارالفتاہ کا جاری سرٹیفکیٹ
- تیار مکمل کریں اور نادرا دفتر تشریف لے جائیں
پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں
دوسرا محلہ: بائیو میٹرک تصدیق
تیسرا مرحلہ: ڈیٹا انٹری (اپنے کوائف درست کر کے درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں)
چوتھا مرحلہ: درخواست کی منظوری (شناختی کارڈ میں ترمیم کیلیے درخواست فارم کی تصدیق یعنی Attestation کروانے کی ضرورت نہیں ہے)
پانچواں مرحلہ: فیس کی ادائیگی (درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کے دیے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام آئے گا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں)
ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے (ڈیلیوری 7 دن میں)
ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے (ڈیلیوری 15 دن میں)
نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے (ڈیلیوری 30 دن میں)
آخری مرحلہ: اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا دفتر سے قومی شناختی کارڈ وصول کریں۔