نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔
نادرا کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم تا 4 تا 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔
نادرا کی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’آپ ہر شہری کی طرح مساوی حقوق کے حقدار ہیں۔‘
براہ کرم اپنی شناختی دستاویزات کے اجراء یا تجدید کے لیے اپنے علاقے میں آنے والی نادرا موبائل وین یا قریبی نادرا تشریف لائیں۔