یونین کونسل میں بچے کی پیدائش پر اندراج سے متعلق نادرا کا اہم بیان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی آگاہی کے لیے پیغام شیئر کیا ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ یونین کونسلوں میں بچوں کی پیدائش کی بروقت اور درست رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

پاکستان میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے مطابق بچے کے صرف قریبی رشتہ دار  جن کے پاس درست شناختی کارڈ ہے وہ ہی یونین کونسل میں بچوں کی پیدائش کا اندراج کرنے کے مجاز ہیں۔

ان رشتہ داروں میں والدین (ماں یا باپ)، بہن بھائی، دادا دادی (ماں اور پھوپھی)، چچا اور خالہ (چاچا، تایا، پھوپھو، ماموں اور خالہ شامل ہیں۔)

نادرا نے اس بات پر زور دیا کہ پیدائش کا صحیح اندراج ایک قانونی ذمہ داری ہے اور سرکاری دستاویزات جیسے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی)، جسے عام طور پر "ب -فارم” کہا جاتا ہے جاری کرنے کے لیے ضروری ہے۔

یونین کونسل میں پیدائش کے رجسٹر ہونے اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد، والدین یا سرپرست بچے کا ب فارم حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر جا سکتے ہیں۔

نادرا ب فارم کی فیس جون 2025

ب فارم نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ میں نوزائیدہ بچے کے اندراج کے لیے ایک ضروری دستاویز ہے۔

ب فارم ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے آبائی مقام سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرے۔

نادرا ب فارم کی عام فیس 50 روپے ہے جبکہ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 500 روپے میں ایگزیکٹو سروس بھی پیش کی جاتی ہے۔