اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسپیکر کی جانب سے عمران خان اورجہانگیرترین کے خلاف ریفرنس بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےتحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کےخلاف ریفرنسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آج تیسری دفعہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی اور جن لوگوں نے درخواستیں دیں وہ حاضر نہیں ہوئے۔
نعیم الحق کا کہناتھاکہ ہمارے وکلانے دلائل مکمل کر لیے تھے اور الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو فیصلہ سنانا تھا مگر درخواست گزاروں کی جانب سےکہا گیا کہ انہیں دستاویزات جمع کےلیے مزید وقت چاہیے۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب اکرم شیخ کی جانب سے تاخیری حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نعیم الحق کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) کا ریفرنس جھوٹ اور فراڈ پر مشتمل ہےاور وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔