شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’عدیل کا چشمہ پہنا کیوں میں ایسا کرسکتی ہوں۔‘
انہوں نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے کردار ’رباب‘ کے نام کا ہیش ٹیگ بھی بنایا اور مسکرانے کی ایموجی کا استعمال کیا۔
نعیمہ بٹ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ڈرامے کے کردار سے متعلق کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ عماد عرفان (عدیل) ان کے شوہر کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔
ڈرامے کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ہیں، دیگر اداکاروں میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان شامل ہیں۔
’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔