فرض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالرؤف کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نائیک عبدالرؤف شمالی وزیرستان میں افغان حدود سے کی جانے والی فائرنگ میں شہید ہوئے۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عبدالرؤف شہید کی نمازجنازہ میں اہلخانہ، عزیزواقارب، پاک فوج کے افسران اور عمائدین نے شرکت کی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
ماد روطن سے دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ نائیک عبدالرؤف نے سوگواران میں والدین، بہن، اہلیہ اور بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔