شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان جلد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔
نیمل خاور خان پاکستانی اداکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور پینٹر ہیں، کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
ان کے 3.6 ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہیں اور کامیاب پروجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں ان کے دو ڈرامے ہی اسکرین پر مقبول تھے۔
نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد میڈیا انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی، اب وہ ڈرامہ سیریل سے واپسی کر رہی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نیمل خاور خان اپنے شوہر کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں اداکاری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
حمزہ علی عباسی جلد ہی نجی ٹی وی میں نیمل کے ساتھ نظر آئیں گے۔
ڈرامے کی کہانی محسن ندیم نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات شہزاد کشمیری نے دی ہیں۔
اذان سمیع خان کے مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق سسٹرولوجی سے شہرت پانے والی رابعہ فیصل بھی آنے والے ڈرامے کا حصہ ہوں گی۔
نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی کے مداح کافی پرجوش ہیں۔
ایک مداح نے لکھا، ’’واہ، حمزہ اور نیمل کا ایک ساتھ خواب پورا ہونا ہے۔‘‘ ایک اور نے پرجوش انداز میں پوچھا کہ کیا یہ حقیقی خبر ہے، جبکہ ایک اور نے حبا بخاری کی جگہ لینے پر صدمے کا اظہار کیا۔