وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل سیزن 8 کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نجم سیٹھی کی خدمات کوسراہا اور انہیں سخت محنت و لگن کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔