نجم سیٹھی کی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کی کوششیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیاکپ پاکستان میں کرانےکی کوششیں شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی نے) ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طےکرلی ہے۔

میٹگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بھارتی بورڈ کےسیکریٹری کوقائل کرنےکی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ستمبر 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی کرنی ہے۔