اگر آپ چائے کے شوقین ہیں تو اب تک انواع واقسام اور ڈیزائن کی کیتلیاں دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کیتلی کی خاص بات کیا ہے؟
دنیا کے اکثر لوگوں کا پسندیدہ مشروب چائے ہے جنہیں دیدہ زیب کپوں، مگوں میں پیش کرنے کے لیے کیتلی سے انڈیلا جاتا ہے لیکن کیا آپ چائے کی اس کیتلی کی خصوصیت جانتے ہیں جس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کیتلی جس کو ’’ دی ایگوئسٹ‘‘ کا منفرد نام دیا گیا ہے دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی تصور کی جا رہی ہے اور اسی بنیاد پر اس نے اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی مہنگی ترین کیتلی کے طور پر درج کرا لیا ہے جس کی قیمت گنیز بک کے مطابق 30 لاکھ امریکی ڈالرز (پاکستانی روپوں میں 86 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔
اس کی دنیا کی مہنگی ترین کیتلی ہونے کی وجہ اس کا سونے سے بنا ہونا اور قیمتی ہیرے جواہرات جڑے ہونا ہے۔
یہ خاص الخاص کیتلی اٹالین سنار فُلوِیو سکاوِیا کی نادر تخلیق ہے جس کو 18 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے اور اس میں قیمتی ہیرے اور جواہرات جڑے گئے ہیں۔
کیتلی کی تیاری میں 18 قیراط سونے کے علاوہ سونے کا پانی چڑھی خالص چاندی بھی استعمال کی گئی ہے ۔ اس میں ایک ہزار 658 ہیرے اور 368 تھائی لینڈ ور برما سے منگوائے گئے یاقوت جڑے ہیں۔
کیتلی کو کٹ ڈائمنڈز سے سجایا گیا ہے جبکہ درمیان میں 6.67 قیراط کا روبی جڑا ہے اس کے علاوہ کیتلی کا ڈھکن بھی ہیروں اور یاقوت سے سجا ہے اور ہینڈل ہاتھیوں کی معدوم ہوجانے والی دیو قامت نسل کے ہاتھی دانت سے بنایا گیا ہے۔
This is the most valuable teapot in the world.
Owned by the N Sethia Foundation in the UK, the teapot is made from 18-carat yellow gold with cut diamond covering the entire body and a 6.67-carat ruby in the centre.
The teapot's handle is made from fossilised mammoth ivory.
It… pic.twitter.com/TFZZF63YiW
— Guinness World Records (@GWR) August 9, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گنیز بک کے مطابق یہ کیتلی اس وقت برطانیہ میں این سیٹھیا فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے۔