بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اب سونم باجوہ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی مداح ہوگئی۔
بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں نسیم شاہ ایک نوجوان مداح کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں نسیم شاہ کو ایک روتے ہوئے بچے کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کلپ میں فاسٹ بولر کو روتے ہوئے نوجوان مداح کے قریب آتے ہوئے اور اسے آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ ’رو مت۔‘
نسیم شاہ نے بچے سے کہا کہ میں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتا ہوں۔
تاہم فاسٹ بولر کے ہمدردانہ طرز عمل سے اداکارہ سونم باجوہ بھی متاثر ہوگئیں، اور اسٹوری پر ریل شیئر کرتے ہوئے سفید دل کی ایموجی کے ساتھ اسے پیارا قرار دیا۔
نسیم شاہ کے حسن سلوک پر پنجابی اداکارہ سونم باجوہ کی تعریف نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ سونم باجوہ اس سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو میں ان سے شادی کرلیتی۔