قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ پر بول پڑے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی پچ بنانے کی پوری کوشش کی ہوگی، شاید گرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے، ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوں ردھم میں آنے کے لیے وقت لگتا ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بالرز نے ویسی پرفارمنس نہیں دی جوامید کی جارہی تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں صبر سے کام لینا پڑتا ہے، برا بال کرانے کا مارجن نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد ملے گی، چار فاسٹ بولر کھلانے کا مطلب تھا کہ فاسٹ بولرز سے ٹیسٹ میچ جیتنا ہے، پچ پر گھاس ہے مشکل ہی ہے کہ اسپنرز کو بھی مدد لے، ریورس سوئنگ کرانا ایسی کنڈیشنز میں مشکل ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اچھی فیلڈنگ کرنے کی کوشش کی فیلڈنگ میں غلطی ہوجاتی ہے۔
نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہوم ایڈوانٹیج ہر ٹیم کو لینا چاہیے، پچ بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ مداحوں کو انجوائے کرانے کے لیے پچ بنانے کے حوالے سے سوچنا چاہیے۔