ویڈیو: گُرباز خان کے ساتھ تلخی، نسیم شاہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اسٹار بولر نسیم شاہ نے افغان بلے باز گرباز خان کے ساتھ لنکا پریمیر لیگ میں تلخی کی حقیقت بتا دی۔

ایک یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے نسیم نے کریز پر اپنے اور گرباز کے درمیان ہونے والی گرما گرمی سے متعلق بتایا کہ گرباز میرا ایک اچھا دوست ہے جب میچ شروع ہوا تو ہم نے ایک دوسرے سے دوستانہ مذاق کیا اور ایک دوسرے کو چیلنج کیا جیسا کہ دوست کرتے ہیں۔

https://twitter.com/111Ubaid/status/1686273202069078016?s=20

نسیم شاہ نے کہا کہ گرباز نے مجھے چھکا لگایا تو میچ میں آؤٹ کرنے پر گرباز کو بتایا کہ یہ اس چھکے کے بدلے وکٹ لی، ہم اچھے دوست ہیں اور ہم نے اپنے چیلنج کے بارے میں ہی بات کی۔

میدان میں تلخی کے باوجود، نسیم اور گرباز میچ کے بعد، خوشگوار انداز میں ملے اور دوستانہ گفتگو میں مصروف رہے۔

پاکستانی بولر کا کہنا تھا کہ یہ سب کرکٹ کا ایک حصہ ہے جو اکثر ہوتا ہے جب آپ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو ٹی وی پر چیزیں مختلف نظر آتی ہیں تو ایسا لگتا تھا کہ آپ دوستوں کے ساتھ سنگل وکٹ کھیل رہے ہیں ایسا کوئی نہیں ہے۔