نسیم شاہ نے اپنے رول ماڈل کا نام بتا دیا

نسیم شاہ

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے رول ماڈل کا نام بتادیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ ’والدہ میری رول ماڈل ہیں۔‘ نسیم شاہ نے کہا کہ ’کراچی اور لاہور میں سے وہ لاہور کا انتخاب کریں گے۔‘

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹر نے کہا کہ ’وہ اسکول میں نالائق طالب علم تھے، جواب میں نسیم شاہ نے شرارتی ایموجی بھی بنائی۔

ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس‘ کے پاپ گروپ، (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں؟‘

جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ’ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’بیک ٹو اسکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟

ان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیا اور مداح ان کے جواب پر مسکرا رہے ہیں اور ان کی لاعلمی کو معصومیت کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔