نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو شیئر کردی

نسیم شاہ

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا ہے، انہوں نے ایکس پر اپنے جم سیشن کی ویڈیو شیئر کی اور اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

نسیم شاہ نے لکھا کہ ’میرا ری ہیب بہت اچھا اور بہترین چل رہا ہے، ماہر ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کررہا ہوں۔‘

فاسٹ بولر نے لکھا کہ ملک کے لیے دوبارہ کھیلنے اور گراؤنڈ میں واپسی کا منتظر ہوں، یہ سفر دشوار، تنہا اور نہ ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ حسن علی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔