ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید احتساب عدالت اسلام آباد تعینات

ناصر جاوید احتساب عدالت

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد میں تعینات کردیا گیا ، ناصر جاوید رانا گریڈ 21 کے جوڈیشل افسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید کی احتساب عدالت اسلام آباد میں تعیناتی کردی گئی۔

اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اسلام آباد:ناصر جاوید رانا گریڈ 21کے جوڈیشل افسر ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناصر جاوید رانا ڈیپوٹیشن پر 2027 تک جج احتساب عدالت تعینات رہیں گے۔

یاد رہے جج احتساب عدالت محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی، جس میں جج محمدبشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست جمع کرائی۔