انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے دبئی میں بھارت اور بنگلادیش کے مابین جاری میچ کے ہاف ٹاہم پر پچ کا معائنہ کیا ہے۔
انہوں نے آئی سی سی کے آفیشل براڈکاسٹ کو بتایا کہ گراؤنڈز مین نے کہا کہ پچ تھوڑی سی خشک ہے۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ یہ پچ 35 رنز پر 5 آؤٹ والی نہیں تھی بلکہ یہ بیٹنگ کے لیے سازگار پچ تھی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ روہت شرما محسوس کرتے ہیں شام کے وقت، یہ پچ بہتر ہو جاتی ہے اگر آپ ابتدائی دو وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں تو تھوڑا مزہ آسکتا ہے لیکن اگر ہندوستان ایک جارحانہ آغاز کرتا ہے تو پھر بات الگ ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس دو فرنٹ لائن اسپنر ہیں لیکن ان کے لیے کلید مستفیض ہو سکتے ہیں، 228 شاید کم اسکور ہے تاہم ابتدائی وکٹیں بنگلا دیش کو کھیل میں واپس لا سکتی ہیں۔
نگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
توحید ریدوئے نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ذاکر علی نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تنزید حسن نے 25 رنز بنائے۔
کپتان نجم الحسن شنٹو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مشفیق الرحیم اور سومیا سرکار بھی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے تین اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔