انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کی تجویز دے دی۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کی جگہ شان مسعود سے اوپننگ کروانی چاہیے۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ڈربی شائر کے دوران شان مسعود کو جانچنے والے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ شان مسعود ایک فنشر نہیں بلکہ وہ ایک اوپننگ بلے باز ہے۔
https://urdu.arynews.tv/nasser-hussain-talk-shan-masood-batting-order/
انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے بھیجاگیا جس کی میرے نزدیک کوئی منطق نہیں کیونکہ اس وقت صرف 5 اوور باقی تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا انگلش ٹیم کو 7 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔