ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ جمیکا پہنچ گیا

کنگزٹن : قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے براستہ باربا ڈوس جمیکا پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ کیریبین ملک جمیکا پہنچ گیا ہے جہاں قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلے گا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ گیانا سے براستہ باربا ڈوس جمیکا پہنچا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کرونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے نتائج منگل کو موصول ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے جمیکا کے دارالحکومت کنگزٹن میں شروع ہوگا۔