قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اقتصادی کونسل نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے رواں مالی سال کے لیے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں وفاق ترقیاتی منصوبوں پر 950 ارب اور صوبے 1559 ارب روپے خرچ کریں گے جب کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

وفاق کے لیے اجلاس میں 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا جب کہ کیبنٹ ڈویژن کے لیے 90 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائے گا۔