قومی فٹبال ٹیم کوالیفائر میچ کھیلنے کیلئے سعودی عرب روانہ

فیفاورلڈکپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائرز ٹو میں سعودی عرب کے خلاف گروپ کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم اسلام آباد سے دمام کی پرواز میں سعودی عرب روانہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو کھیلیں گے جس کی میزبانی سعودی عرب کا شہر دمام کرے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کوالیفائرز ٹو کے گروپ جی میں شامل ہیں جس میں ان دونوں ٹیموں کے علاوہ اُردن اور تاجکستان بھی موجود ہیں۔