اسلام آباد: قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، حکومت اسکیمز پر شرح منافع کے حوالے سے اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیمز پر شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، منافع میں 1.50فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔
قومی بچت مرکز نے 3مختلف اسکیموں پر نئی شرح کے ریٹس جاری کردیے ہیں، سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19 فیصد مقرر کیا گیا یت۔
شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح 1.34فیصدکم کرکے17.90فیصد اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصدکمی سے19فیصدمقررکردیاگیا ہے۔
قومی بچت کی دیگر تمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 1 فیصد کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں میں کمی کی توقع تھی، اسٹیٹ بینک نے شرح سود1 فیصد کم کر کے 19.50 فیصد کردی۔