کراچی: نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں سندھ اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے روز سندھ نے سینٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، دوسرے میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو ہرادیا۔
بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178 رنز بنائے اور خیبرپختونخوا کی ٹیم کو 179 رنز کا ہدف دیا، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بھی مقررہ اوورز میں 178 رنز ہی بنائے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔
سپر اوور میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو 6 رنز تک محدود رکھا اور ایک گیند قبل 7 رنز بنا کر کامیابی اپنے نام کی۔
عادل امین 47 اور فخر زمان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد محسن نے چار، عثمان شنواری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
KP reach 66 for 1 after 10 overs. Balochistan spinners are keeping it tight. It will be an interesting second half of the innings. #BALvKP LIVE: https://t.co/bN0gNzXUpy | @TheRealPCB_Live #NationalT20Cup pic.twitter.com/WvcJifobgB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2019
پہلے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو شکست دے دی، سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، محمد اخلاق 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
عثمان صلاح الدین نے 41 رنز بنائے، نعمان انور نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،سندھ کی جانب سے حسان خان، غلام مدثر اور محمد سمیع نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Fans at the Iqbal Stadium Faisalabad 💚#BALvKP LIVE: https://t.co/bN0gNzXUpy#NationalT20Cup pic.twitter.com/Oo2BZq0gIY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2019
ہدف کے تعاقب میں سندھ کے اوپنرز کی جانب سے 118 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا گیا، عماد عالم نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جاہد علی 49رنز بناکر نمایاں رہے۔
سندھ نے باآسانی 15 گیندوں قبل ہدف حاصل کرکے پہلی کامیابی اپنے نام کی۔