’میں نہیں چاہتا تھا کہ زاویار۔۔۔‘ نعمان اعجاز کا اپنے بیٹے سے متعلق انکشاف

پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ زاویار شوبز انڈسٹری میں آئیں وہ اس بات کے خلاف تھے۔

اداکار نعمان اعجان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی وپروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ فیلڈ بہت مشکل ہے، اس میں کئی سالوں تک ڈراموں کی زینت بنتے رہنے کیلئے دن و رات محنت کرنی پڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا اس فیلڈ میں قدم رکھے۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن ایک دن صبح میں جائے نماز پر بیٹھا ہوا تھا کہ زاویار نے آ کر کہا کہ مجھے اداکار بننا ہے تو میں نے روتے ہوئے اس سے وجہ پوچھی لیکن جب تک وہ فیصلہ کر چکا تھا اور مجھ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر چکا تھا تو پھر میں نے بھی اجازت دے دی۔

کتنی گرہیں باقی ہیں، مائی ری اور کیسی تیری خود غرضی جیسے کئی ڈراموں کو اپنی اداکاری سے کامیاب بنانے والے اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اس فیلڈ میں کبھی بھی بیٹے کی رہنمائی نہیں کی، میں گھر میں ایک عام آدمی کی طرح رہتا ہوں، میں گھر کے بہت سے کام خود کرلیتا ہوں۔