اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔
مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا
سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔