نوال سعید نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، تصاویر وائرل

نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نئے بالوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں ان کے نئے روپ کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید کا شمار شوبز انڈسٹری کی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔


نوال سعید متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل ویراں، فریاد شامل ہیں۔