اسلام آباد: العزیزیہ کیس فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پرآج سماعت ہوگی.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ نمبر 2 آج درخواست پرسماعت کرے گا، ڈویژن بینچ نمبر 2 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں.
سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی تھی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ احتساب عدالت میں اس کا موقف سنے بغیر ہی اپنا فیصلہ سنادیا گیا۔
گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل نے پیپر بک پر غلطیوں کی نشاندہی کی تھی، کورٹ اسٹاف کوپیپر بک کی غلطیوں کو دور کرنے کے لئے 10 دن کا وقت دیا گیا تھا.
مزید پڑھیں: لاہور: نوازشریف کارکنان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے
خیال رہے کہ العزیزیہ کیس میں نواشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی. نیب کی جانب سےسزا کو 7 سے بڑھا کر14 سال کرنے کی درخواست پربھی سماعت ہوگی.
یاد رہے کہ 7 مئی کو میاں نواز شریف کی صحت کی بنیاد پر دی جانے والی ضمانت ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انھیں غروب آفتاب کے بعد گرفتاری پیش کرنی تھی، مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا اور رات گئے جلوس کی صورت گرفتاری دی.