آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

نواز شریف نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات سمیت معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق بھی گفتگو کی۔

آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا، بعد ازاں طبیعت میں بہتری پر انھیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔