لاہور :مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک سونوےملین پاؤنڈ بڑاڈاکااورکرپشن ہے، دوسروں کو چور کہنے والےخودسب سے بڑے چور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ کے پانچوین اجلاس سے قائد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہے ، ہر انسان کو گزرناپڑتاہے، انسان مشکلات بھی برداشت کرتاہے،تکالیف کا بھی سامناہوتاہے، کچھ تکالیف کا ازالہ زندگی میں ہوجاتا ہے اور کچھ زخم کبھی بھرتے نہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ ایسی رہی ہے کہ بہت سارے لوگوں کو یہ تکلیفیں آئیں، وقت اچھابھی آیااورکچھ کم اچھابھی ،وقت کوبرانہیں کہناچاہیے، کچھ تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں جن کاازالہ نہیں ہوتا۔
ن لیگی قائد نے کہا کہ تکالیف سے گزر کر کئی لوگ تو چلے گئے اور کئی موجود ہیں لیکن تکالیف اورمشکلات کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا، ہماری خواہش ہے پاکستان کو مشکلات سے نکالا جائے اور ترقی کی راہ پر ڈالاجائے۔
انھوں نے کارکنان کو پیغام دیا کہ میدان میں آئیں تو یہ نیت لیکر آئیں کہ ملک کےلئے کچھ کرنا ہے ،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صرف اسمبلی میں تقاریر کرنی ہے، سیاست کے میدان میں پروگرام اور جذبہ لیکر آناچاہیے کہ عوام کی تقدیر بدلنی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک میں 70سال سے کھیل کھیلےجاتےرہےہیں، ایک کھلنڈرا لایاگیا جس کو معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ نہیں تھا، زبانی کلامی ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے ، اخلاقیات کا بھی کچھ پتہ نہیں ، ریاست مدینہ میں کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں۔
انھوں بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست چمکانے اور دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہے تھے، آپ اس شخص کے قصے کہانیاں سن رہےہیں ، آپ کےاندر یہ باتیں تھیں تو کم سے کم ریاست مدینہ کانام نہ لیتے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل اور ڈاکہ 190ملین پاؤنڈ کاکیس ہے، بند لفافہ لہراکر کہاگیا کہ اس پر دستخط اور منظوری دےدیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان سے منظوری لی گئی، 190ملین پاؤنڈ بڑی ہیراپھیری ، دھاندلی اور کرپشن ہے ، ملک کا 60ارب کھاجاؤ گے تو بجلی مہنگی نہیں ہوگی تو کیا ہوگا، ہم پر الزام لگواتے ہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔
نواز شریف نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج 7سال کے بعد جھوٹے الزامات پر انصاف مل رہاہے ،آپ نے ظلم ڈھایا لیکن ازالہ کرتے کرتے کتنے سال لگ گئے ، عدالت کا سرٹیفکیٹ لگاکہ یہ سارے مقدمے بوگس تھے، اب کوئی ان سے پوچھے گا کہ یہ ہم پر بوگس مقدمےکیں بنائے۔
انھوں نے بتایا کہ جسٹس شوکت صدیقی کوبتایا گیا کہ ہماری ساری محنت خراب ہوجائیگی، ثاقب نثار کی ٹیپ ہے کہ ہمیں ان کونکالنا ہے اوربانی پی ٹی آئی کو لانا ہے، قوم کو بتائیں کہ ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا ، دوسروں کو چور چور کہنےوالے خود سب سے بڑےچور ہیں۔
ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو آگاہ کیاجائے ، ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ ملک میں حکومت بنائیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے، قوم کو بتایاجائے اتننی مہنگائی کیوں ہوئی ہے، ہمیں اس ملک کی خیر اور بھلا چاہیے۔
انھوں نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پاکستان جس مشکل دورسے گزر رہاہے ہم نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑیاں ماری ہیں، مکروہ کھیل کھیلنےوالوں نے سیاست میں ایسی دراڑ ڈالی جو ملک کیلئے بدنصیبی ہے ، دھرنوں میں کہاگیا گلے میں پٹہ ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے کھینچ کرلائیں گے۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ الیکشن جیتیں حکومت میں آئیں اوربڑی گاڑیوں میں گھومیں ، ہمارامطالبہ ہے قوم کو آگاہ کیاجائےکہ ملک کایہ حال کس نےکیا۔