اپوزشین اتحاد کی ملاقاتوں کے بعد حکومت بھی متحرک ہوگئی، نواز شریف نے چند رہنماؤں کو اپوزشین سے ملاقاتوں کا ٹاسک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تین سینئر رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے خفہ رابطے کیے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بھی چند روز قبل لیگی رہنماؤں سے رابطہ ہوا تھا۔
نواز شریف نے کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کے تین اہم رہنماؤں کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے خفیہ رابطے کریں اور انھیں آپس میں اکٹھے نہیں ہونے دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حریف اس طرح کرتے ہوئے اور مسلم لیگ ن کی بھی اس وقت یہی سوچ ہے، تین روز پہلے ایک دو رہنماؤں نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
ن لیگی رہنماؤں نے رابطوں سے متعلق رپورٹ نواز شریف کو دی، اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام دیا گیا کہ ملاقاتیں کریں متحرک کردار ادا نہ کریں۔
رابطے کی وجہ سے ہی مولانا فضل الرحمان نے سولو فلائٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ علیحدہ اپنی جدوجہد کریں گے اور ان کا اپوزیشن کے ساتھ اتحاد نہیں ہے۔