اسلام آباد : نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا 12 جنوری کو معائنہ کیا، رپورٹس کا منتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بروقت لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا نواز شریف کا12 جنوری کو معائنہ کیا، ای سی جی، لیب ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی، رپورٹس کا منتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے، بروقت لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی۔
Consulted former Prime Minister #NawazSharif on Saturday 12/01/19 @ 1430 hrs. Requested ECG, labs/investigations. Results still awaited for review. A delay in further management can be of risk to the patient’s health. A timely action is essential & imperative.
— Adnan Khan (@Dr_Khan) January 14, 2019
یاد رہے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے اجازت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا ، ذرائع کا کہنا تھا نواز شریف کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ تھا ، ڈاکٹر عدنان ضروری ٹیسٹ کے بعد حتمی رپورٹ دیں گے۔
اس سے قبل 9 جنوری کو نواز شریف کی جیل میں قید کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن ، سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت پائی گئی ، جس کے بعد ڈاکٹر نےمکمل آرام کی ہدایت کی تھی۔
خیال رہے نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔