لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا امتحان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت نواز شریف نے کی، اجلاس میں پارٹی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، انہوں نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طور پر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر غورکیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تباہی ملک میں مہنگائی اور مہنگے بل لائی تھی، ہم عوام سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں، ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے مشکل ترین حالات میں بھی ریلیف کیسے دینا ہے۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ دیوالیہ سے بچانا، معاشی استحکام کے لیے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر مشاورت کی گئی، اس سال کے آخر یا آئندہ سال کے شروع میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر غور کیا گیا، نواز شریف نے مہنگائی کم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔