اسلام آباد : غیر ملکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستانی معشیت میں بگاڑ کی وجہ نواز شریف حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی روپے پر بڑھتا ہوا دباؤ ملکی معشیت کی کمزوری کا عکاس ہیں، نواز شریف قرضوں میں ڈوبا ہوا معاشی طور پر غیر مستحکم پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں پاکستانی معشیت مغربی قرضداروں کے زیر بار ہے
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی قرضوں اور امداد کے زریعے ملکی معشیت کو سنبھال نے کی کوشش کی گئی، پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، درآمدات میں ہوشربا اضافہ جبکہ برآمدات میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔
غیر ملکی جریدے کے مطابق کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس اور ٹیکسوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ نہ ہوسکا، حکومت مستقبل کو نظر انداز کر کے صرف آج میں جی رہی ہے۔ نواز حکومت کی جانب روپے کی قدر میں مصنوعی استحکام معشیت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں : نوازحکومت نے ہرپاکستانی کو مزید 30 ہزارکا مقروض کردیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام اور چوری کا بوجھ عوام سے قیمتیں بڑھا کر وصول کیا گیا حکومت اور صعنتوں کا جھگڑا زوروں پر ہے، ملک میں35 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی جریدے کے مطابق معاشی پالیسوں میں بہتری کیلئےسب کی نظریں آئندہ انتخابات پر لگی ہوئی ہیں نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی تک خود مختاری کا مظاہرہ نہیں کیا فرد جرم عائد ہونے کے باوجود اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہیں۔