نواز شریف نجی دورے کے بعد لندن واپس پہنچ گئے

نواز شریف لندن

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نجی دورے کے بعد لندن واپس پہنچ گئے، وہ 24جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف یو اے ای ، سعودی عرب اور یورپ کے دورے کے بعد لندن واپس پہنچ گئے۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف چوبیس جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے، دبئی کے بعد انہوں نے سعودی عرب اور یورپ کے تین ممالک کا دورہ بھی کیا تھا۔

نواز شریف کی آئندہ ہفتوں میں متعدد سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں ، جس میں وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بات چیت ہوگی، نواز شریف کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا امکان ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔