لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نواز شریف کے خصوصی چارٹر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، سی اے اے نے خصوصی پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی چارٹر طیارے پر کل دوپہر اسلام آباد پہنچیں گی، سی اے اے نے چارٹر طیارے کی اسلام آباد کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی بھی اجازت دیدی ہے۔