’اکثریت نہ ملی تو نوازشریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکثریت نہ ملی تو نوازشریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل نہ ہوئی تو نوازشریف حکومت نہیں بنائیں گے واضح اکثریت نہیں ملی توہم بالکل اپوزیشن میں بیٹھیں گے، نوازشریف پہلے بھی اپوزیشن لیڈر بنے تھے ہم دھمکیاں نہیں لگاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی اتحادی حکومت بنانی ہےتو اس سے بہتر ہے نہ بنائیں، واضح اکثریت ملنےجا رہی ہے، پنجاب، بلوچستان میں حکومت بنائیں گے جب کہ خیبرپختونخوا میں فضل الرحمان کیساتھ اتحادی حکومت بنانےجا رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سندھ میں ہمارا ٹکر کا 19،20 کا مقابلہ ہوگا بیلٹ پیپرز کیساتھ وزیراعظم بننےجا رہے ہیں پیچھے کے دروازے سے نہیں، ہم ایسا وزیرخزانہ بنائیں گےجوآئی ایم ایف سےنجات دلائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتحادی حکومت کےحق میں نہیں ہوں، پارٹی بھی نہیں چاہتی، پارٹی کہتی ہے16ماہ جیسی اتحادی حکومت بنانی ہے تو نوازشریف اپنا وژن کیسےلائیں گے، نوازشریف کا رویہ کبھی ڈکٹیٹر کا نہیں رہا، وہ واضح اکثریت سےجیت رہےہیں پی ٹی آئی والے3دن جیل میں رہتے ہیں چوتھے دن رونا یاد آجاتا ہے جو کہتا تھا ہتھکڑی میرا زیور ہے وہ آج کانسٹیبل کے گلے لگ کر رو رہا ہے۔