لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کرکٹ کےمیدان پھر سے آباد ہوگئے، نوازشریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد امن بحالی بڑے مسائل میں سے ایک تھی۔
کرکٹ کےمیدان پھر سے آباد!!! نوازشریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، حکومت سنبھالنے کےبعد امن کی بحالی بڑےمسائل میں سےایک تھا pic.twitter.com/SMIDE6GtEB
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 30, 2017
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرکٹ کےمیدان پھر سے آباد ہوگئے، نوازشریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔
چارسال پہلےتک کی خوف زدہ ٹیمیں اب پاکستان آرہی ہیں، نواز شریف
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 4 سال پہلے تک کوئی بھی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہ تھی لیکن ہماری کوششیں پاکستان کا وقار دوبارہ سے بحال ہوا اورکھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔
پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی 36 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔