‘نواز شریف کی واپسی کنفرم ہے، جو بھی ہوگا وہ اس کیلئے تیار ہیں’

نواز شریف

لاہور : ڈاکٹر اشرف چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کواب بھی صحت کے مسائل ہیں تاہم ان کی واپسی کنفرم ہے، جو بھی ہوگا وہ اس کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اشرف چوہان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی صحت کو اب بھی مسائل درپیش ہیں، ان کو سفر میں مشکل ہوگی تاہم زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا.

ڈاکٹر اشرف چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد ابھی ایک دوا تجویزکی ہے، نوازشریف کی واپسی کنفرم ہے، جو بھی ہوگا وہ اس کیلئے تیار ہیں۔

نواز شریف کے معالج نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس کے حوالے سےعلاج مستقل جاری ہے، نواز شریف کا برطانیہ میں قیام تک علاج جاری رہےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کےسفر کو آرام دہ بنانے کی کوشش ہے، میں ان کے ساتھ واپس وطن جاؤں گا۔