لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے باہمی اتفاق سے ملک کر مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف کی جانب سے جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، وہ آئندہ انتخابات میں جنرل الیکشن لڑیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے، وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قائد ہیں اور رہیں گے، شہباز شریف پارٹی صدر رہیں گے۔