بھارتی فلموں کی اداکارہ نینتھارا نے پلاسٹک سرجری کروانے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم ’مانا سیناکرے‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نینتھارا سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔
تاہم اب نینتھارا نے بتایا ہے کہ ڈائٹ پلان کی وجہ سے ان کا چہرہ تبدیل نظر آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بھنوؤں میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں شاید اسی لیے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا چہرہ بدل رہا ہے اور وہ مختلف نظر آتی ہیں لیکن لوگ سوچتے ہیں کہ انہوں نے چہرے کے ساتھ کچھ کیا ہے۔
نینتھارا نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے، غذا کی وجہ سے وزن میں اتار چڑھاؤ آیا ہے اورمیرے گال اندر اور باہر جاتے ہیں، آپ مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں، آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ یہاں کوئی پلاسٹک نہیں ہے۔
کام کے محاذ پر نینتھارا کو آخری بار 2023 کی تامل فلم ’اناپورانی، دی گاڈز آف فوڈ‘ میں دیکھا گیا تھا جب فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تو یہ فلم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی وجہ سے تنازعا ت میں گھر گئی۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے عارضی طور پر فلم کو ہٹا دیا گیا تھا اور بعض مناظر ہٹانے کے بعد اسے دوبارہ شامل کیا گیا۔