کرن اشفاق کی دوسری شادی، نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کردیں

نازش جہانگیر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کرن اشفاق کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کرن اشفاق کو شادی کی مبارک باد دیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نازش جہانگیر ایک تصویر میں کرن اشفاق کو گلے لگا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ کرن اور ان کے شوہر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ اس زمین پر ہر لڑکی خوش رہے، اس لڑکی (کرن اشفاق) نے بہت کچھ کیا ہے، میں ان کی خوشگوار زندگی کی خواہش کرتی ہوں۔

نازش جہانگیر نے لکھا کہ بری نظریں دور رہیں، اور کرن اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں، ہم صرف ایک بار جیتے ہیں۔‘

ان کی پوسٹ پر کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی آپ سے پیار کرتی ہوں اور میری مہندی کی تصاویر کہاں ہیں۔‘

واضح رہے کہ کرن اشفاق اور پی پی رہنما حمزہ علی چوہدری گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

نکاح کی تقریب لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

دلہا اور دلہن نے اس تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، کرن اشفاق نے  سفید رنگ کا چوڑی دار پاجامہ اور کرتا زیب تن کیا تھا۔

یاد رہے کہ  ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے  18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

 اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔