شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں یو اے ای میں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جی نہیں لگدا‘
اداکارہ کو ایک تصویر میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ دوسری تصویر میں وہ یو اے ای کے کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔
نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ آنکھیں چمکتی تھیں اور دماغ چلتا تھا، میں محبت کے بعد سے تھوڑی پریکٹیکل زیادہ ہوگئی اور یہ بات سچ ہے کہ جب آپ محبت کرتے ہیں تو اس میں اندھے ہی ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محبت کے وقت مجھے لگتا ہے کہ آپ دل اور دماغ سے نہیں سوچتے بس کہتے ہیں کہ یہی سب کچھ ہے۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔