پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے علیزے شاہ کی سرجری سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیزے کی سرجری میرے لیے کیوں مسئلہ بنے گی؟
نجی چینل کے شو میں گفتگو کے دوران انھوں نے علیزے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری جان علیزے تم خوبصورت تھیں اورہو‘‘، نازش کے مطابق ویب پیجز اور بلاگرز وہی کپیشن لگاتے ہیں جو انھیں سوٹ کرتا ہے، علیزے کی سرجری میرے لیے کیوں مسئلہ بنے گی؟
اداکارہ نے بتایا کہ جس شو میں میں نے شرکت کی تھی وہاں میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ علیزے شاہ خوبصورت نہیں ہے، ہماری گفتگو کو غلط پیرائے میں پیش کرتے ہوئے اسے سرخی بنادیا گیا۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر کے پروگرام میں شرکت کے دوران انھوں نے علیزے شاہ کے چہرے میں تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے وہ بہت پیاری تھیں، بالکل گڑیا جیسی دکھتی تھیں کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد علیزے نے اپنے چہرے کو بگاڑ لیا۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے یہ بھی کہا تھا کہ ’ایک دفعہ علیزے اپنی والدہ کے ہمراہ سیٹ پر آئیں تو وہ ایک پیاری سی گڑیا لگ رہی تھیں، لیکن اب علیزے کے چہرے کی معصومیت چلی گئی ہے’۔